نئی دہلی، 2/ اگست(یو این آئی) شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جینت سنہا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ موجودہ ہوائی اڈوں پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد دینے اور ایک اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لئے موجودہ ہوائی اڈوں کی جدید کاری میں ہاتھ بٹانے کی غرض سے براؤن فیلڈ ہوائی اڈہ کے پروجیکٹوں میں آٹو میٹک روٹ کے تحت 100 فیصد براہ
راست بیرونی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اس قدم سے گھریلو شہری ہوابازی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مزید فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔
شیڈول ایئر ٹرانسپورٹ سروس ، ڈومیسٹک شیڈول پیسنجر ایئر لائن اور ریجنل ایئر ٹرانسپورٹ سروس کے لئے ایف ڈی آئی کی چھوٹ 49 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ آٹو میٹک روٹ کے تحت ایف ڈی آئی 49 فیصد تک تھی۔